The news is by your side.

جراسک سیریز کی ممکنہ آخری فلم کی ریلیز کا اعلان

ہولی وڈ کی مقبول ترین فکشن ہارر فلم جراسک ورلڈ سیریز کی تیسری اور ممکنہ آخری فلم دا ڈومینن کا ٹریلر جاری کردیا گیا اورفلم کی ریلیز رواں برس جون میں متوقع ہے ۔

یونیورسل پکچرز کی جانب سے جو ٹریلر جاری کیا گیا ہے اس میں ڈائنو سارز کو زیادہ خطرناک دکھایا گیا ہے جبکہ اس میں پہلی بار ڈائنا سارز پرندے بھی شایقین کا قلب گرمائیں گے ۔

ڈومینن میں ڈائنا سارس اور ان کی نسل کو بہت برق رفتار دکھایا گیا ہے جو موٹر سائیکل اور کاروں سے مقابلہ کرتے نظر آئیں گے ۔

دوسری جانب اس فلم میں ڈائنو ساس کو انسان دوست بھی دکھایا گیا جن پر انسان سواری کے مزے بھی لے رہے ہیں اور وہ انسانوں کے ساتھ امن و سکون سے رہ رہے ہیں ۔

اس فلم کو 2021 کے جون میں ریلیز ہونا تھا کرونا کی وبا کی وجہ سے اس کی ریلیز کو مؤخر کیا گیا اب یہ جون 2022 میں ریلیز کی جائے گی ۔

اس فلم کے بعد جراسک کو نئی تھیم اور نام کے ساتھ پیش کیا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.