The news is by your side.

منصوبوں کی نگرانی کے لئے سیٹلائٹ کا استعمال

خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے غیر ملکی امداد سے بننے والے سست رفتار ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لئے سیٹلائٹ کے ذریعہ نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ایک اجلاس میں دونوں صوبائی حکومتوں کی جانب سے غیر ملکی امداد سے تیار ہونے والے منصوبوں کی سست رفتاری پر یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا ۔

وزیر اقتصادی امور عمر ایوب نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ منصوبوں کی نگرانی کے لئے تین طرح کے طریقے اپنائے جائیں گے ۔

جس میں اسپارکو کے سیٹلائٹس سسٹم کے ذریعہ منصوبوں کی پیش رفت کی تصدیق کی جائے گی ، مالیاتی ٹریکنگ کرتے ہوئے سست رفتار منصوبوں کی ترجیحات طے کی جائیں گی ۔

گینٹس چارٹ کا استعمال کرتے ہوئے منصوبے کے اہم اہداف کی مقررہ مدت اور بروقت تکمیل کو ممکن بنایا جائے گا ۔

انہوں نے شرکاء سے گفتگو کے دوران بتایا کہ غیر ملکی امداد سے وفاقی حکومت کے زیر انتظام 34 منصوبے زیر تکمیل ہیں ۔ ان منصوبوں کے لئے عالمی بنک ، یورپی یونین ، ایشیائی ترقیاتی بنک ، فرانس ، جرمنی ، چین اور دیگر ممالک نے 3 ارب 65 کروڑ ڈالر فراہم کئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.