The news is by your side.

پاکستان کے لئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

0

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے لئے مارکیٹس اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے ۔

ایشئین بنک کے تھرڈ کیپیٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 2020 میں اس قرض کی منظوری دی گئی تھی ۔

اس پروگرام کے تحت سرمایہ کاروں کی ادارہ جاتی طلب سے استفادے کو یقینی بنانے اور متبادل مالیاتی آلات کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کے جاری علامیہ میں بتایا گیا کہ بنک پاکستان میں کیپیٹل مارکیٹس کے فروغ اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ۔

بنک کے پروگرام کے تحت پاکستان میں پالیسی اقدامات میں معاونت فراہم کی جائے گی جس سے کیپیٹل مارکیٹس مستحکم اور سرمایہ کار متوجہ ہونگے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.