The news is by your side.

لاہور ٹیسٹ پہلی اننگ 391 پر ختم

0

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ لاہور میں کھیلا جارہا ہے ۔
آسٹریلیا نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگ میں 391 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی ۔
دوسرے دن کے کھیل کا آغاز آسٹریلیا نے 232 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پراپنی اننگ آگے بڑھائی ۔
ایلکس کیری اور کیمرون گرین نے پہلے سیشن میں پاکستانی باؤلرز کو وکٹ سے محروم رکھا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 135 رنز بنائے اور دونوں نے نصف سینچریاں مکمل کیں ۔
نعمان علی نے اس ساجھے داری کو ایلکس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے توڑا ۔ انہوں نے 65 رنز کی اننگ کھیلی ۔
کیمرون گرین نے 79 رنز کی اننگ کھیلی انہیں نسیم شاہ نے بولڈ کیا اور آنے والے بیٹسمین مچل اسٹارک شاہین شاہ کا شکار بنے انہوں نے 13 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہیں شاہ آفریدی نے 4 ، 4 کھلاری آؤٹ کئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.