The news is by your side.

سنگل چارج پر 248 میل طے کرنے والی سولر گاڑی

ایک ڈچ کمپنی نے سولر انرجی سے چلنے والی گاڑی 2022 کے وسط میں متعارف کروانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔

لائٹ ائیر نامی ڈچ کمپنی لائٹ ائیر 1 کے نام سے گاڑی کو لانچ کرے گی ۔

یہ گاڑی اپنی تجرباتی ڈرائیو میں 60 کلو واٹ کی بیٹری کے سنگل چارج پر 81 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 248 میل کا راستہ طے کرنے میں کامیاب رہی ۔

گاڑی کی تجرباتی ڈرائیو سرد علاقوں میں کی گئی تاکہ ٹیکنالوجی کی افادیت کو ہر موسم کے حساب سے پرکھا جاسکے ۔

کمپنی کے ترجمان نے اس حوالہ سے بتایا کہ سنگل چارج پر یہ گاڑی 400 کلو میٹر سے زیادہ فاصلہ یعنی ایمسٹرڈیم سے لکسمبرگ تک کا سفر کرسکتی ہے ۔

کمپنی نے یورپ میں اس گاڑی کی بکنگ کو اوپن کردیا ہے اور 1 لاکھ 71 ہزار ڈالر اس کی بکنگ پرائس مختص کی گئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.