The news is by your side.

اصغر افغان ہوئے بہت نراش

افغانستان ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے پاکستان سے ہار پر دلبرداشتہ ہوکر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔

گزشتہ جمعہ کی شب پاک افغان میچ میں بہت کانٹے کا مقابلہ ہوا اور ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ افغان ٹیم پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گی ۔ لیکن افغان کی اس فتح میں آصف علی نے ولن کا کردار ادا کرتے ہوئے افغان فاسٹ بالر جنت خان کو اننگ کے 19ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر افغان ٹیم کا خواب چکنا چور کردیا ۔

اصغر افغان نے جاری ورلڈ کپ کے دوران ہی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جو ان کے شکستہ دل کی ترجمانی کررہا ہے ۔ انہوں نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ہونے والی شکست کا دکھ مجھ سمیت پوری ٹیم نے محسوس کیا ہے ۔ اس شکست نے ہمارے دل توڑ دئیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لئے یہ بہت مشکل فیصلہ تھا مگر اب میں سمجھتا ہوں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہئیے ۔ اس سے بہتر موقع ان کے لئے کوئی ہو نہیں سکتا ۔ بہت سے لوگ میری ریٹائرمنٹ پر سوال کررہے ہیں مگر میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتا ۔

33 سالہ اصغر افغان اپنے کرکٹ کیرئیر میں 114 ون ڈے ، 75 ٹی 20 اور 6 ٹیسٹ میچ کھیلے ۔ اپنے کیرئیر میں انہوں نے 115 میچز میں افغانستان کی کپتانی کے فرائض سر انجام دئیے ۔ اصغر افغان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی کپتانی میں افغان ٹیم نے سب سے زیادہ ٹی20 میچز جیتے ہیں ۔

اپنی ریٹائرمنٹ اور پاکستان سے ہار پر بات کرتے ہوئے افغان آبدیدہ ہوگئے تھے ۔

تبصرے بند ہیں.