The news is by your side.

آسٹریلین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لئے تیار

پاکستان کرکٹ شائقین کے لئے ایک بہت بڑی خبر ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے اپنے دورہ پاکستان کے لئے نہ صرف منظوری دی بلکہ میچوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

1998 کے بعد آسٹریلین کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ آئندہ سال مارچ اور اپریل میں آسٹریلین ٹیم 3 ٹیسٹ ، 3 ایک روزہ اور 1 ٹی20 میچ کھیلے گی ۔

پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل اسٹڈیم میں 3 مارچ 2022 کو کھیلا جائے گا ۔ دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کے میدان میں ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

سیریز کے 3نوں 1 روزہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

پاک آسٹریلیا سیریز کے ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایک روزہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہونگے ۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے آسٹریلین دورہ کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ دوسری جانب آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو  نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کا ثبوت ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی عمدہ کارکردگی ہے ۔ پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں ۔ آئندہ سال آسٹریلین ٹیم کا دورہ پاکستان کے کرکٹ مداحوں کو زیادہ پرجوش کردے گا ۔

تبصرے بند ہیں.