The news is by your side.

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے میچوں کا شیڈول جاری کیا ہے ۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی 20 انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز میں پاکستان کے مد مقابل ہوگی ۔

پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا ۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ کے دوران کراچی میں اور تیسرا ٹیسٹ 21 مارچ سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا ۔

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا اور ون ڈے کے تینوں میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونگے ۔

سیریز کا واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.