The news is by your side.

بنگلہ دیش کی ٹی20 میں مایوس کن کارکردگی

دبئی میں جاری ٹی20 مقابلے کرکٹ  ٹیموں کی اترتی چڑھتی صورتحال کے شاہد ہیں ۔ کچھ ٹیمیں ناقال یقین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں ان میں سے ایک بنگلہ دیش کی ٹیم ہے ۔ بنگلہ دیشی تائیگرز اس ورلڈ کپ میں اب تک  متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے ہیں ۔

بنگلہ دیش کولیفائنگ راؤنڈ میں بھی اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست کھا چکا ہے اور اب سپر 12 مرحلہ میں بھی وہ مایوس کن کارکردگی دکھا رہا ہے ۔ گزشتہ شب انگلینڈ کے ساتھ اپنا پہلا تاریخی ٹی20 میچ وہ ٹاس جیتنے کے باوجود ہار گیا ۔ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اس کے حق میں درست ثابت نہیں ہوا ۔ پاور پلے میں ہی 26 کے مجموعی اسکور پر اس کے ٹاپ 3 بیٹرز آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے تھے ۔

مشفق الرحیم اور کپتان محمود اللہ نے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی انگلینڈ کی تجربہ کار باؤلنگ کی تاب نہ لاسکے ۔ بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز کے اختتام پر صرف 124 رنز ہی جوڑ سکی ۔

انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی جیسن رائے اور جوز بٹلر نے اننگ کا پر اعتماد آغاز کیا اور صرف 2 وکٹوں پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا ۔ جیسن رائے نے 61 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی اور 15ویں اوور میں ہی اپنی ٹیم کو کامیابی دلادی ۔ جیسن رائے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

آج سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا 22 واں میچ دبئی میں کھیلا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.