The news is by your side.

انگلینڈ نے 1 وکٹ پر 67 رنز بنا لئے

ٹی20 ورلڈ کپ میں اس وقت جاری گروپ 1 میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی ٹیم آمنے سامنے ہیں ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 67 رنز بنالئے ہیں اور ان کا 1 کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے ۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے حق میں اچھا ثابت نہیں ہوا ۔ اس کے دونوں اوپننگ بیٹرز 14 کے مجموعی اسکور پر معین علی کا شکار ہوگئے ۔

بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی اسکور مین نمایاں اضافہ نہ کرسکے اور صرف 4 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔

بنگلہ دیش کے سب سے نمایاں بلے باز مشفق الرحیم تھے جنہوں نے 29 رنز کی اننگ کھیلی ۔

بنگلہ دیش مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقسان پر صرف 124 رنز کا ہدف دے سکا ۔

جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے پراعتماد انداز میں اپنی اننگ کا آغاز کیا انگلش اوپنر جوز بٹلر 18 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے تاہم انہوں نے ابتدائی شراکت میں 39 رنز کا آغاز فراہم کردیا تھا ۔

بنگلہ دیش اپنے پہلے میچ میں بھی شکست سے دوچار ہوچکا ہے اب بھی میچ کا نتیجہ اس کے حق میں جاتا نظر نہیں آرہا ۔ بہر حال حتمی طور پر تو میچ کا اختتام ہی بتائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.