The news is by your side.

بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ میں تاریخی فتح

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں ہرا کر تاریخی فتح اپنے نام کی ۔

مؤنٹ منگنوئی مین کھیلے جانے والے پہلے ٹیست میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر تاریخی فتح اپنے نام کی ۔ بنگلہ دیش اپنے ملک سے باہر چھٹی مرتبہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوا ۔

ٹیسٹ میچ میں بنگلہ ٹائیگرز کی یہ کامیابی اس لئے بھی تاریخی ہے کہ کہ 10 سال بعد کسی ایشیائی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے میدانوں میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے ۔ سال 2011 میں پاکستان وہ آخری ایشیائی ٹیم تھی جس نے نیوزیلینڈ میں ہیملٹن ٹیسٹ جیتا تھا ۔

بنگلہ دیش کے لئے یہ جیت اس لئے بھی اہم ہے کہ اس نے نیوزی لینڈ کو پہلی مرتبہ شکست سے دوچار کیا ہے ۔ اس تاریخی شکست میں بنگلہ فاسٹ بالر عبادت حسین نے 6 وکٹیں لیکر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔

تبصرے بند ہیں.