The news is by your side.

پاکستانی فلم نے بھارتی ایوارڈ جیت لیا

دو ہزار انیس میں عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پرے ہٹ لو نے جنوبی ایشیاء آرٹ فورم کی تیسری سالانہ تقریب جو گزشتہ ماہ بھارت میں منعقد کی گئی تھی میں ناقدین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی اور صحت مندانہ تفریحی کیٹیگری میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔

اس موقع پر فلم ساز عاصم رضا نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ٹیم کا شکر گزار ہوں مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ فلم آپ کے ساتھ تخلیق کی ۔ ساؤتھ ایشیاء فورم فار آرٹ اینڈ کرئیٹو ہیریٹیج کا عالمی ایوارڈ جیتنا زندگی کا سب سے یادگار لمحہ تھا ۔

فلم کی کاست مین مایا علی ، شہریار صفدر ، احمد بٹ اور زارا نور عباس شامل تھین جبکہ فلم کا میوزک ازان سمیع خان نے دیا تھا ۔ فلم کی کہانی عمران اسلم نے لکھی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.