عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو اومیکرون کے لئے تیار رہنا چاہئیے ۔
اومیکرون کا پھیلاؤ وسیع ہے جو جغرافیائی وسعت میں رپورٹ نہیں کیا جاسکتا ۔ عالمی ادارہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرونا کے پہلے وئیرئنٹ کا تجربہ ہمیں سکھانے کے لئے کافی ہے ۔ لہذا تمام ممالک اومیکرون کے لئے پہلے سے تیار رہیں ۔
سفری پابندیوں سے صرف یہ ہوگا کہ وائرس تاضیر سے لیکن ضرور پہنچے گا ۔ عالمی ادارہ صحت موجودہ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہا ہے ۔ اومیکرون جن ممالک میں پھیلا وہاں کے معمولات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی ۔
ماسک کا استعمال ، سماجی فاصلہ ، ہاتھوں کی صفائی ، ہجوم سے دوری اور ویکسینیشن سے ہی صورتحال کو سنگین ہونے سے روکا جاسکتا ہے .
تبصرے بند ہیں.