مائیکرو سافٹ کے شریک بانی گزشتہ روز ایک روزہ دورہ پر پہلی بار پاکستان پہنچے تھے ۔
بل گیٹس جمعرات کی صبح اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے صدر پاکستان و وزیر اعظم سے ملاقاتیں کی ۔
اس موقع پر ایوان صدر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا ۔
ہلال پاکستان ، پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہے جو ان غیر ملکیوں کو دیا جاتا ہے جو پاکستان کے مفاد اور سماجی تبدیلی کے لئے نمایاں خدمت انجام دیتے ہیں ۔
بل گیٹس کو پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے کئی شعبوں میں خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان سے نوازا گیا ۔
بل گیٹس نے اس موقع پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں سینٹر کے سربراہ اسد عمر اور وزیر اعظم کے معان خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے این سی او سی کی خدمات و کردار پر بریفنگ دی ۔
بل گیٹس نے وبا میں صحت عامہ کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہا ۔
تبصرے بند ہیں.