The news is by your side.

بولی وڈ سروگیسی کی لپیٹ میں

آئے دن آنے والی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ بولی وڈ میں سروگیسی کا رجحان کافی بڑھ رہا ہے اور کسی نا کسی فنکار جوڑے کے ہاں اس عمل کے ذریعہ بچہ کی پیدائش معمول بنتی جارہی ہے ۔

اب تک سروگیسی کے عمل سے والدین بننے والوں میں کنگ خان بھی شامل ہیں جن کا سب سے چھوٹا بیٹا ابرام سروگیسی کے ذریعہ پیدا ہوا ۔ ان کے علاوہ عامر خان اور کرن راؤ کے ہاں پیدا ہونے والے بیٹے آذاد خان بھی سروگیسی پیدائش ہیں ۔ ماضی کے مقبول ہیرو جیتندر کے بیٹے تشار کپور بھی اسی عمل کے ذریعہ باپ بنے ۔ شلپا شیٹھی کی بیٹی بھی اسی عمل کے بعد دنیا میں آئی ۔  مقبول بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی بھی 2018 میں سروگیسی کے ذریعہ جڑواں بچوں کی ماں بنی ۔ 2017 میں کرن جوہر کے ہاں بھی اسی عمل سے جڑواں بچوں کی پیدائش عمل میں آئی ۔ خوبصورت اور مقبول اداکارہ پریتی زنٹا بھی سروگیسی سے جڑواں بچوں کی ماں بنی ۔

حال ہی میں پریانکا چوپڑہ اور نک جونس بھی اسی عمل سے والدین بن چکے ہیں  ۔ پریانکا اور نک کے ہاں دو روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع دونوں اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے دے چکے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.