The news is by your side.

کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاون ک نفاذ

کراچی میں اومیکرون کے بے قابو ہونے کی وجہ سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے نفاذ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسے مزید سب ڈویژن تک پھیلا دیا گیا ہے ۔

سندھ حکومت نے ایک اعلامیہ میں کراچی کے ضلع وسطی میں اسمارٹ لاک ڈاون کا بتایا تھا ۔ اب ضلع جنوبی میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے سبب سخت ایس او پیز کے ساتھ نئی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق ضلع جنوبی کے 3 سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے ۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ، ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، 3 سے زائد شہری ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے ۔

 اس مائیکرو لاک ڈاون کا نفاذ گارڈن ، صدر اور سول لائن کے علاقوں پر کیا گیا ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔ اس دوران عام استعمال کی گھریلو چیزوں کی کریداری پر کوئی پابندی نہیں اور کھناے پینے ، دودھ ، کیمسٹ کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں ۔

اس سے قبل کراچی کے علاقہ ایف بی ایریا میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا جاچکا ہے جو فروری کے آغاز تک نافذ رہے گا ۔

تبصرے بند ہیں.