سال 2021 اپنی اچھی بری یادوں کے ساتھ گزر چکا ہے ۔ 2021 میں اینٹرٹینمنٹ کی دنیا بے یقینی کے باوجود شائقین فلم نے 2020 کی نمائش کے لئے رکی ہوئی فلموں کی بھرپور پزیرائی کی ۔
2021 میں جو آخری فلم نمائش کے لئے پیش کی گئی وہ اسپائڈر مین نو وے ہوم تھی جو 17 دسمبر کو ریلیز کی گئی تھی اور اپنی نمائش کے دس دنوں میں ہی اس نے ریکارڈ 180 ارب روپے کا بزنس کرکے اپنی برتری ثابت کی تھی ۔
متعدد بار مقررہ وقت پر ریلیز نا ہونے والی جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائے 2021 میں ریلیز کردی گئی جس نے شائقین کا دل موہ لیا اور جیمز بانڈ کے روپ میں ڈینئیل کریگ نے اپنا آخری جلوہ اس فلم میں دکھایا جس نے 28 ارب روپے سے زائد کا بزنس کیا ۔
فاسٹ اینڈ فیوریس کے 9 ویں پیشکش نے اپنا روایتی جادو چلا کر شائقین سے داد بٹوری اور 31 ارب سے زائد کا بزنس کیا ۔
اسکارلٹ جوہانسن کی ایکشن مووی بلیک وڈو نے کافی دھوم مچائی اور 33 ارب روپے کمانے میں کامیاب رہی ۔
مارول کامک سیریز امریکی سائنس فکشن وینم ٹو نے 38 ارب کا ریکارڈ بزنس کیا ۔
تبصرے بند ہیں.