The news is by your side.

اومیکرون جسم کے کس حصہ کو زیادہ متاثر کرتا ہے ؟

کرونا کے نئے وئرینٹ اومیکرون کے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ گلے کو زیادہ متاثر کرتا ہے ۔

سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اومیکرون پھیپڑوں کے بجائے گلہ کو زیادہ متاثر کرتا ہے ۔ کرونا پچھلے دو سالوں میں اپنی ہئیت کو کافی تبدیل کرچکا ہے ۔

اپنی ہئیت میں تبدیلی کی وجہ سے اومیکرون تیزی سے پھیلنے کے باوجود کم جان لیوا ثابت ہوا ہے ۔ اس کی بنیادی وجہ  پھیپڑوں کے بجائے اومیکرون کا گلہ کو متاثر کرنا ہے ۔

اومیکرون جنیاتی طور پر کرونا اور اس کے دیگر ویرئنٹ سے مختلف ہے کیونکہ یہ جسم کے دوسرے خلیات کو متاثر نہیں کرتا ۔ اومیکرون نظام تنفس کی نالی کے اوپری حصہ یعنی حلق تک ہی محدود رہتا ہے اور پھیپھڑوں تک جانے کے بجائے اپنی تعداد گلہ میں ہی بڑھاتا ہے ۔

حلق میں اس کی موجودگی دیگر ویرئنٹ کے مقابلہ میں زیادہ تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ بنتی ہے ۔ کرونا کی دیگر اقسام چونکہ پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہیں اس لئے وہ زیادہ مہلک ثابت ہوئی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.