The news is by your side.

کراچی میں بارش کا امکان

ماہر موسمیات نے موسم سرما کی دوسری بارشوں سے متعلق پیشگوئی کی ہے ۔ ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ طاقتور مغربی ہوائیں بلوچستان میں سخت موسم کا عندیہ لیکر آئی ہیں ۔

مغربی ہواوں کا سسٹم بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ بنا اور اس سسٹم کی وجہ سے کراچی میں بھی آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سرد ہوائیں موسم کی یخ بستگی میں اضافہ کردیں گی ۔

ماہر موسمیات کے مطابق منتالیس سے چون کلو میٹر فی گھنٹہ سے سرد ہوائیں چل سکتی ہیں ۔ کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

یہ سلسلہ 5 جنوری تک جاری رہے گا پھر یہ سلسلہ 6 جنوری کی دوپہر سے شروع ہوگا 7 جنوری تک چلے گا ۔ 8 جنوری سے کراچی میں سردی کا موسم اپنے عروج پر پہنچ جائے گا اور درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں بھی آسکتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.