The news is by your side.

کراچی میں اومیکرون کے باعث کاروبار زندگی کو پابند کرنے کا فیصلہ متوقع

اومیکرون کا پھیلاؤ دیکھتے ہوئے سندھ حکومت کاروباری اوقات محدود کرنے اور اسکول بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ 2 سے 3 روز میں کرسکتی ہے ۔

اومیکرون کی آمد کے بعد کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے کاروباری اوقات محدود جکرنے اور اسکولون کی بندش پر غور شروع کردیا ہے ۔

کراچی مین گزشتہ کچھ دنوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 19۔8 تک پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ روز کئے گئے 2650 لوگوں کے ٹیسٹوں میں سے 236 لوگ کرونا پازیٹو نکلے ۔

کراچی میں ویکسینیشن کی شرح 40 فیصد ہے جو ملک بھر میں سب سے کم شرح ہے ۔  محکمہ سندھ نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جن میں 6 عورتیں اور 4 مرد شامل ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.