The news is by your side.

نعمتوں کا شمار کریں اور مشکل میں آسانی کی دعا کریں : میشا شفیع

عالمی طور پر دماغی صحت کا دن 10 اکتوبر کو منایا جاتا ہے ۔ اس دن کا مقصد ذہنی بیماری سے متاثرہ لاکھوں افراد کی زندگی پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کرنا ہوتا ہے ۔ موجودہ دور میں دنیا مختلف مسائل کے ساتھ ذہنی مسائل سے بھی نبرد آزما ہے ۔ اس وقت تقریبا 450 ملین افراد ذہنی صحت کی مشکلات کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں ۔

اس دن کے حوالہ سے میشا شفیع نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ذہنی مسائل کا شکار لوگوں کے لئے اپنے تجربات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنی ذہنی کیفیت کے ساتھ لڑ رہی تھی ۔ پریشانی ، کم ہمتی ، حوصلہ افزائی یقینا ان چیزوں سے متعلق بتانا مشکل ہوتا ہے خاص کر آن لائن دیکھنے والوں کو ۔میں کافی بہتر محسوس کررہی ہوں ذہنی صحت کا عالمی دن آیا اور چلا گیا لیکن اس کے لئے صرف ایک دن مخصوص کرنا احمقانہ ہے ایسے معاملات کو شیڈول نہیں کیا جاسکتا ۔

آن لائن ٹرولز اور تنقید کا نشانہ بننے کے حوالہ سے میشا کا کہنا تھا کہ ٹرولز کی بکواس جاری رہتی ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں ۔ بہت سے غیر اہم لوگوں کو اپنی سوچ کے دائرہ سے نکال کر میں محفوظ ہوجاتی ہوں ۔ قابل بھروسہ اور اعتبار والے لوگوں سے بات کرنا اور ان کے ساتھ وقت گزارنا ہمارے لئے خوشگوار ہوسکتا ہے ۔

اگر آپ پیشہ ور ماہر کی خدمات حاصل نہیں کرسکتے تو کسی پر خلوص دوست یا ساتھی سے بات کریں ۔ خود پر رحم کریں اور اضافی نیند لیں تاکہ اعصاب پرسکون ہوں ۔

ضرورت ہو تو خاندان سے بھی دور ہوجائیں ۔ اکیلے وقت گزاریں ، خود کو سمجھیں ، رونا چاہتے ہیں تو رو لیں ، نعمتوں کا شمار کریں ، مشکل میں آسانی اور کشائش کی دعا کریں ۔ بچوں کے ساتھ کھیلیں ، واک پر جائیں ، آئسکریم کھائیں ، چھوٹے چھوٹے کام جو آپ کو خوش کرسکیں ضرور کریں اور اس وقت اپنا محاسبہ مت کریں ۔

تبصرے بند ہیں.