The news is by your side.

ڈی جی آئی ایس آئی پہ مشاورت مکمل ہوگئی ہے : فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت میں نئی تقرری پر اتفاق رائے کے بعد دستاویزی کاروائی شروع ہوچکی ہے ۔ آئی ایس آئی کے سربراہ کی تقرری کے معاملہ پر وزیر اعظم اور فوج کے سربراہ کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا ہے ۔

فواد چوہدری نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ملک کی سول اور فوجی قیادت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام ، سالمیت اور ترقی کے لئے تمام ادارے متحد ہیں ۔

پچھلے کچھ دنوں سے ملک میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری مباحث کا موضوع بنی ہوئی ہے ۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے لیفٹینینٹ جنرل ندیم ایحمد انجم کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا ۔ لیکن حکومت نے اس حوالہ اس کوئی سرگرمی نہیں دکھائی اور سرکاری نوٹیفکیشن تقرری کے لئے جاری نہیں کیا گیا ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عامر ڈوگر نے اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جنرل فیض حمید کو اس عہدہ پر چند مہینے اور رکھنے کے خواہشمند تھے ۔ منگل کو کابینہ کے اجلاس میں اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے جنرل باجوہ سے کہدیا ہے کہ اب ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری طریقہ کار کے تحت ہوگی ۔

عموما یہ ہوتا ہے کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کے تقرر کے لئے فوجی سربراہ کی جانب سے تین نام وزیر اعظم کو بھیجے جاتے ہیں جن میں سے ایک کے نام کی منظوری کا فیصلہ وہ کرتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.