The news is by your side.

محمد حفیظ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ المعروف پروفیسر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ 2018 میں حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔

41 سالہ ٹاپ آرڈر بیٹر نے 2003 میں زمباووے کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا تھا ۔  اکتوبر 1980 میں سرگودھا میں پیدا ہونے والے محمد حفیظ نے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ جبکہ 1 ٹیسٹ میچ ، 2 ون ڈے اور 29 ٹی20 بین القوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ۔

محمد حفیظ نے اپنے کیرئیر میں 329 بین القوامی میچز کھیلے جن میں بارہ ہزار سات سو اناسی رنز 21 سینچریوں اور 64 نصف سینچریوں کی مدد سے بنائے ۔ اس کے علاوہ حفیظ اچھے فیلڈر بھی تھے انہوں نے اپنے کیرئیر میں 160 کیچز بھی لئے ۔  آف بریک بالر کی حیثیت سے انہوں نے 253 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.