وزیر اعظم عمران خان نے طویل انتظار کے بعد بالآخر لیفٹینینٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی ایس آئی آر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق 20 نومبر 2021 سے ہوگا ۔ نوٹیفکیشن کے مندرجات کے مطابق جنرل فیض حمید 19 نومبر تک اس عہدہ کے لئے اپنی خدمات انجام دیں گے ۔
لیفٹینینٹ جنرل ندیم انجم اس سے قبل کور کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ اس کے علاوہ وہ کمانڈ و انسٹرکشنل معاملات پر بھی اتھارٹی ہیں ۔
ماضی میں ندیم انجم رد الفساد اور ضرب عضب جیسے آپریشنز میں بھی اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔
لیفٹینینٹ جنرل ندیم انجم رائل کالج آف ڈیفینس اسٹڈیز برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں ۔ انہوں نے برطانیہ سے ایڈوانس اسٹاف کورس بھی کیا جبکہ وہ کنگ کالج آف لندن اور این ڈی یو سے ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.