The news is by your side.

قومی ٹی وی پر لائیو ٹرانسمیشن میں ہوئی ان بن

گزشتہ رات جب نیوزی لینڈ کی ٹیم سے جیت کی خوشی میں پوری قوم جشن منارہی تھی ایسے اوقات میں پاکستان ٹیلی ویژن پر لائیو ٹرانسمیشن میں غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے ناپسندیدہ بات پر راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے والے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے لئے نامناسب رویہ اپنانے پر سخت تنقید کی جارہی ہے ۔

ڈاکٹر نعمان نے ایک حقیقت بیان کرنے پر جو ان کی طبیعت پر گراں تھی شعیب کو پروگرام سے جانے کا کہدیا ۔ یہ ساری صورتحال بطور ناظر پروگرام کے شرکاء کے علاوہ بہت سے لوگوں نے دیکھی ۔

پروگرام کے وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپیڈ اسٹار حارث رؤف کے بارے میں ایک حقیقت پر مبنی بات کررہے ہیں جس پر پروگرام کے میزبان کی جانب سے نجانے کیوں سخت ردعمل آتا ہے اور وہ بلاجھجھک غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں اداب میزبانی فراموش کرتے ہوئے شعیب کو پروگرام سے جانے کا کہتے نظر آرہے ہیں ۔ جس پر ان کی جانب سے کسی شرمندگی کا اظہار بھی نہیں کیا گیا ۔

شعیب فوری طور پر اس واقعہ پر مہذب ردعمل دیتے ہوئے پروگرام سے چلے جاتے ہیں ۔ اس واقعہ پر لوگ کافی حیران بھی ہیں اور ناراض بھی ۔ قومی ٹی وی کسی کے باپ کا گھر نہیں جس پر ایسا رویہ اپنایا جائے ۔

اس واقعہ پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے ایک کمیٹی بنائی ہے جو اس واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیکر حتمی رپورٹ انہیں پیش کرے گی ۔

تبصرے بند ہیں.