The news is by your side.

سندھ پولیس میں کرونا کی تشخیص

پاکستان کا معاشی حب کراچی اس وقت اومیکرون سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان کے دیگر علاقوں کی نسبت سندھ وبا کا گڑھ بن رہا ہے ۔

سندھ پولیس کی مجموعی نفری اس وقت 1 لاکھ 22 ہزار 923 ہے ۔ سندھ میں عام شہریوں کے مقابلہ میں پولیس میں کرونا کی شرح سب سے زیادہ دیکھنے میں آرہی ہے اور اس وقت سندھ پولیس کا ہر 18 واں اہلکار کرونا کا شکار ہے ۔

پولیس میں ڈاکٹرز کی طرح فرنٹ لائن ورکرز میں شامل ہیں ۔ سڑکوں گلیوں میں ان کی موجودگی کامیاب لاک ڈاؤن کا سبب بنتی ہے ۔ اس وجہ سے عام شہریوں کے مقابلہ میں پولیس اہلکار کرونا سے 8 گنا زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔

3 جنوری 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 تھی جو کہ ملکی آبادی کا 1 فیصد حصہ بھی نہیں ۔ پاکستان میں ہر 160 افراد میں 1 کرونا کا متاثر موجود ہے ۔

سندھ پولیس نے اپنے اہلکاروں کے کرونا سے متاثر ہونے کے جو اعداد و شمار جاری کئے ہیں اس کے مطابق 2021 کے اختتام تک پولیس کے 6 ہزار 821 اہلکار کرونا پوزیٹو پائے گئے ۔ جن میں سے اکثریت یعنی 6 ہزار 758 اہلکار ایک سے ڈیڑھ ماہ میں رو بہ صحت ہوئے اور 41 اہلکار فرض کی ادائیگی میں کرون کا شکار ہوکر لقمہ اجل بنے ۔

پولیس کے تمام شعبہ جات میں سب سے زیادہ ٹریفک پولیس اہلکار کرونا سے متاثر ہوئے ۔

سندھ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر جو ڈیٹا شو ہورہا ہے وہ نومبر 2019 کا ہے ۔ اس کے بعد سے سائٹ کو اپڈیٹ نہیں کیا گیا ہے ۔ اس ویب سائٹ پر حاضر سروس تنخواہ دار اہلکاروں کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے ۔ اس ویب سائٹ پر کرونا سے متاثر ہونے والے اہلکاروں سے متعلق مبہم معلومات ستمبر 2021 میں ایک پریس ریلیز کی صورت جاری کی گئی تھیں ۔

تبصرے بند ہیں.