The news is by your side.

لاہور : آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر

پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور آج آلودگی انڈیکس میں تیسرے نمبر پر براجمان ہے ۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے آج کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق لاہور کی ہوا میں کاربن کے ذرات کی تعداد 194 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کی آج کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق روس کا شہر کرسنا یرسک میں فضائی آلودگی 340 پرٹیکیولیٹس پر میٹرز اور اس وقت وہ سرفہرست ہے ۔ جبکہ بھارتی دارلحکومت دہلی 195 پرٹیکیولیٹس پر میٹر کے ساتھ دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔

ائیر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہروں میں آلودہ ترین فضا رائے ونڈ کی ہے جس میں کاربن کے ذرات 241 پر میٹرز پائے گئے ۔ بھاولپور میں یہ ذرات 227 پر میٹر موجود ہیں اور فیصل آباد 203 کاربن کے ذرات پر میٹر کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کی ریٹنگ کے مطابق 201 سے 300 درجے کے اعداد و شمار آلودگی کی انتہائی سطح اور 301 سے زائڈ اعداد خطرناک سطح شمار کئے جاتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.