The news is by your side.

ڈیجیٹل ایگریکلچر پروجیکٹ 14 لاکھ کسان مستفید

0

انٹرنیشنل فنڈز فار ایگری کلچر ڈیولپمنٹ نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں 14 لاکھ کے قریب کسانوں نے 19 ماہ پر مشتمل ڈیجیٹل ایگری کلچر پروجیکٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زرعی ماہرین پر مشتمل پینل سے فصلوں سے متعلق مسائل پر بات کرکے رہنمائی حاصل کی ۔

ڈیجیٹل ایگری کلچر پروجیکٹ میں زیادہ تر صلاح مشورے زمین کی تیاری ، بیجوں کا انتخاب ، بہترین پیداوار کے لئے فصل بونے سے لیکر کھاد ڈالنے کے تمام مراحل ، کھیتوں کو سیراب کرنا اور کسی بھی فصلی بیماری پر قابو پانے کے طریقے شامل تھے ۔

کسانوں کو کمرشل مسنوعات کے بجائے وافر مقدار میں دستیاب جانوروں کی کھاد ، تمباکو اسپرے اور کیڑے مارنے کے قدرتی طریقے اور دیسی ادویات کے استعمال کی تجاویز دی گئیں ۔

موسمیاتی تبدیلی پیشگوئی کی ایپلی کیشن کے ساتھ ایک مقامی نظام تیار کیا گیا تاکہ کسانوں کو موسمی حالات سے باخبر رکھا جاسکے ۔

پروجیکٹ کے تحت 2 لاکھ کسانوں کو باقاعدہ اپ ڈیٹس اور ایڈوائزری وائس نوٹس موصول ہورہے ہیں ۔

ڈیجیٹل ایگری کلچر پروجیکٹ پروگرام کاشتکاروں کو کرونا بحران میں بہترین فصل پیداوار سے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.