پاکستان میں مالی ترسیلات کے لئے متعارف کروئے گئے پہلے ڈیجیٹل نظام راست کی تقریب اجراء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی آبادی کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتی ہے ۔ ملکی آبادی کے بڑے تناسب کا معیشت میں حصہ ڈالنا اس ملک کی ترقی کا سبب بنتا ہے ۔
عام شہری بینکوں میں کھاتہ کھولنے کے پیچیدہ عمل سے خوف ذدہ تھے ۔ شہریوں کی سہولت کے لئے اس نظام کو متعارف کروایا گیا ہے تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کیا جاسکے ۔
راست نظام سے منسلک ہونے کے فوائد پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سب سے پہلا فائدہ عام آدمی کی آسانی ہے کیونکہ اس نظام سے آپ بنک جائے بغیر ترسیلات زر و ادائیگی کرسکیں گے اور ملک کا ٹیکس ریشو اور جی ڈی پی بلند ہوگا ۔
وزیر اعظم نے ٹیکس نا دینے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ کی آبادی میں سے صرف 2 کروڑ لوگ ٹیکس دیتے ہیں ۔ ڈیجیٹل طریقہ سے لوگوں کو ٹیکس نیٹ ورک میں ایڈ کررہے ہیں ۔
اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ راست ڈیجیٹل ادائیگیوں کا محفوظ نظام ہے ۔ ایسے نظام ابھی دنیا میں بہت کم ممالک کے پاس ہیں ۔ امریکا میں بھی ابھی تک ڈیجیٹل بینکنگ کی شروعات نہیں ہوئی ہیں ۔
راست بینکوں کے معاملات کے فوری حل پر کام کرے گا جو لین دین سے متعلق ہونگے ۔ اس ڈیجیٹل سہولت کو استعمال کرنے کے کوئی چارجز نہیں ۔
تبصرے بند ہیں.