مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارت کے جابرانہ تسلط کے خلاف اور 5 آگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہڑتال اور پاکستان بھر میں یوم استحصال منایا جارہا ہے ۔
دنیا بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سیمینارز اور کانفرینسز کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
کشمیریوں کی جذبہ آزادی کی حمایت اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والی احتجاجات و ریلیوں میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شمولیت اس بات کا اعتراف ہے کہ دنیا بھر میں کشمیر کا مسلہ کس شدت سے محسوس کیا جاتا ہے ۔
یوم استحصال کی مناسبت سے اسلام آباد کی شاہراہوں اور عمارتوں پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں ۔ جن میں کشمیر کے بلا مشروط حمایت اور بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کے پیغامات درج ہیں ۔
پانچ آگست یوم استحصال کے موقع پر پوری وادی میں کشمیری جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے مکمل ہڑتال کی وجہ سے وادی میں معمولات زندگی متاثر ہیں ۔