The news is by your side.

اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کراچی دس اہم شہروں میں شامل

0

اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی درجہ بندی پر کام کرنے والی ویب سائٹ اسٹارٹ اپ بلنک اپنی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق 2022 میں جنوبی ایشیاء میں کراچی نے بھارت کی اجارہ داری کو ختم کردیا ہے ۔

کراچی جنوبی ایشیاء کے شہروں میں اپنی درجہ بندی کو 4 درجہ بہتر بنا کر اسٹارٹ اپ کے لئے سازگار دس شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے ۔ فہرست میں شامل 9 شہر بھارت کے ہیں ۔

کراچی نے اسٹارٹ اپ کے لئے سازگار ماحول بنا کر پاکستان کے دیگر شہر بشمول لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

کراچی سے پہلے لاہور اسٹارٹ اپ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے ساز گار شہر تھا ۔

عالمی سطح پر کراچی کی درجہ بندی میں 5 درجہ کی کمی آئی ہے اور اب وہ بین القوامی فہرست میں 438ویں نمبر پر آگیا ہے ۔ جبکہ لاہور اس فہرست میں 305ویں نمبر پر ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.