The news is by your side.

کراچی یونیورسٹی میں دھماکہ

0

منگل کی دو پہر کراچی یونیورسٹی کے احاطہ میں ایک خود کش دھماکہ کے نتیجہ میں 3 چینی اساتذہ جن میں دو خواتین اور ایک مرد استاد اور  وین کے ڈرائیور سمیت 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ۔

پولیس ترجمان نے واقعہ کی تفصیلات میڈیا سے شئیر کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ دن کے دو بجے کے آس پاس پیش آیا جب یونیورسٹی کے کامرس ڈیپارٹمنٹ میں واقع کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب وین کو خود کش دھماکہ سے اڑا دیا گیا ۔

یہ وین ہاسٹل سے انسٹیٹیوٹ کی جانب آ رہی تھی کہ ایک عورت جو دروازہ کے قریب کھڑی وین کے پاس آنے کا انتظار کررہی تھی وین کے پاس آتے ہی خود کو دھماکہ سے اڑا لیتی ہے ۔

ہلاک ہونے والوں میں تین چائینز باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے 4 افراد میں بھی ایک چینی شامل ہے ۔

ہلاک ہونے والوں میں انسٹیٹیوٹ کے چینی ڈائیریکٹر اور دو چینی خواتین اساتذہ کے ساتھ وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ 1 چینی استاد زخمی ہے ۔

 انتہا پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.