متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ریکارڈ بارش نے سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے ۔
فجیرہ میں ہونے والی 228 ملی میٹر بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا ۔
امارات کی وزارت داخلہ نے ریاست کے تمام شہریوں کو گھروں میں قیام کا پابند کیا ہے اور بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
فجیرہ میں ایک دن میں ہونے والی بارش کی مقدار ریاض میں ہونے والی 3 سال کی بارشوں کے برابر پائی گئی ۔
بارش اور سیلابی ریلوں میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ریاستی اہلکار متحرک ہیں ۔
اماراتی کابینہ نے نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لینے اور نئے منصوبوں کی سفارشات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔