The news is by your side.

پاکستان میں جراثیم کش کپڑا تیار

0

پاکستان کے سائنسدانوں نے مقامی طور پر ایسا کپڑا تیار کیا ہے جو کم خرچ بالا نشین کی مثال ہے ۔

یہ کپڑا زخموں کی پٹی ، لیب کوٹ ، ماسک اور کئی اقسام کی بائیو اور نان بائیو پیکنگ کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے گا ۔

بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں تجزیاتی کیمیا کے پروفیسر کی نگرانی میں پاکستان کے مستقبل کے سائنسدانوں نے ماحول دوست کائٹو سان اور چاندی کے نینو ذرات ایک عام کپڑے پر لگائے جو چار مہلک قسم کے جراثیم کو روکنے میں کامیاب رہے ۔

یہ کپڑا  لیبارٹری کے تمام جملہ امتحانوں میں کامیاب ہوا ۔

کائٹو سان ایک طرح کی شکر ہے جو کیکڑوں اور جھینگوں کے خول سے لی جاتی ہے ۔ جسے طبی تحقیق میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے ۔

کائٹو سان کی کپڑے پر نظر نہ آنے والی تہہ چڑھائی گئی ۔ کپڑے پر اس پرت نے اینٹی بیکٹیریل خواص پیدا کئے ۔ کسی بھی قسم کا جراثیم اس پر آکر خود بخود تلف ہوگیا ۔

تحقیق میں یہ بات بھی واضح ہوئی کہ کپڑے کو تمام مراحل سے گزارنے کے باوجود نہ صرف یہ کہ اس کی جراثیم کش صلاحیت برقرار رہی بلکہ کپڑے کی لچک اور دیگر معیارات بھی متاثر نہیں ہوئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.