ڈائیریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشن نے کرونا کی پانچویں لہر اومیکرون سے بچاو کی ہدایات جاری کی ہیں ۔
جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اومیکرون کے پھیلاؤ میں اضافہ کراچی میں 40 فیصد سے زائد ہے ۔ اس وائرس سے بچوں کو بچانے کے لئے والدین دی گئی تجاویز پر عمل کریں ۔
حکومت کا ارادہ ہے کے تعلیمی عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رہے اور بچے وقت جائع کئے بغیر اپنا تعلیمی سفر جاری رکھیں ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کی اویکسینیشن مکمل کروائی جائے تاکہ نا وہ کسی مرض سے متاثر ہوں نا کریں ۔
بچوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نا بھیجیں ، سماجی رابطہ کی دوری اور ماسک کے استعمال کے لئے بچوں کو ٹرین کریں ۔ باہر سے گھر واپس آکر ہاتھ ضرور دھوئیں ۔ والدین بچوں کو وبا کے بارے میں خود آگاہ کریں اور انہیں اس کے خلاف اپنائے جانے والے ابتدائی اقدامات کی گھر پر تعلیم دیں ۔ بچوں کو باہر کی بنی چیزیں کھانے سے منع کریں ۔
بچے ہمارا مستقبل ہیں ہمارا ہر قدم انہیں محفوظ اور مضبوط بنانے کے لئے ہے ۔
تبصرے بند ہیں.