The news is by your side.

ڈی جی پرائیوٹ اسکولز سندھ کا ہدایت نامہ جاری

ڈائیریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشن نے کرونا کی پانچویں لہر اومیکرون سے بچاو کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اومیکرون کے پھیلاؤ میں اضافہ کراچی میں 40 فیصد سے زائد ہے ۔ اس وائرس سے بچوں کو بچانے کے لئے والدین دی گئی تجاویز پر عمل کریں ۔

حکومت کا ارادہ ہے کے تعلیمی عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رہے اور بچے وقت جائع کئے بغیر اپنا تعلیمی سفر جاری رکھیں ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کی اویکسینیشن مکمل کروائی جائے تاکہ نا وہ کسی مرض سے متاثر ہوں نا کریں ۔

بچوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نا بھیجیں ، سماجی رابطہ کی دوری اور ماسک کے استعمال کے لئے بچوں کو ٹرین  کریں ۔ باہر سے گھر واپس آکر ہاتھ ضرور دھوئیں ۔ والدین بچوں کو وبا کے بارے میں خود آگاہ کریں اور انہیں اس کے خلاف اپنائے جانے والے ابتدائی اقدامات کی گھر پر تعلیم دیں ۔ بچوں کو باہر کی بنی چیزیں کھانے سے منع کریں ۔

 بچے ہمارا مستقبل ہیں ہمارا ہر قدم انہیں محفوظ اور مضبوط بنانے کے لئے ہے ۔

تبصرے بند ہیں.