متنازعہ ویڈیو کے بعد حریم شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ان ہیں ۔
ایف آئی اے نے برطانیہ رقم منتقلی کی ویڈیو کے بعد جب کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ رقم کی منتقلی کا مذاق سنگین نوعیت کا ہے اور ریاست اس واقعہ کی تہہ تک جائے گی ۔
حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص جو خود کو منی ایکسچینج کا کاروباری بتا رہا ہے اور دعویٰ کررہا ہے کہ پونڈز کی وہ گڈیاں اس کی قانونی ملکیت ہیں اور جائز پیسہ ہے ۔
مذکورہ شخص خود کو تحریک انصاف حلقہ 68 اے کا مظبوط امیدوار بتارہا ہے ۔ وہ شخص جس کا نام بھی ابھی تک نہیں پتہ چلا کہہ رہا ہے کہ انہیں کسی تعارف کی ضرورت نہیں تمام حکومتی اراکین انہیں جانتے ہیں ۔
ویڈیو میں مذکورہ شخص وزیر داخلہ شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ حکومت میں بہت منی لانڈرر بیٹھے ہیں ان کو پکڑیں حریم شاہ کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں ۔
حکومتی اراکین کی ایک لڑکی کے ہاتھوں کھلونا بننے کی یہ بات پہلی دفعہ وقوع پذیر نہیں ہورہی ہے ۔ اس سے پہلے بھی کئی سینئیر سیاستدان حریم شاہ کے اشاروں پر اپنا وقار مجروح کرتے نظر آئے ہیں ۔ ضرورت ہے کہ حکومت کے سینئر اراکین اس حوالہ سے کوئی پارٹی کوڈ آف کنڈکٹ متعارف کروائیں تاکہ عوام کا ان سیاست دانوں پر اعتماد بحال ہوسکے ۔
تبصرے بند ہیں.