حریم شاہ ایک متنازعہ سوشل میڈیائی کردار جس کی ایوانوں تک رسائی ہے ۔ کبھی وہ حکومتی ایوانوں میں بغیر کسی روک ٹوک کے آزادانہ گھوم رہی ہوتی ہے ۔ کبھی کسی شو کے دوران کسی وفاقی وزیر کو آن ائیر لیکر عوام کو حیران کرتی ہے ۔ اب تو اس نے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے ۔
موصوفہ نے اپنی تازہ ویڈیو میں پونڈز کی گڈیاں سامنے رکھ کر مانی لانڈرنگ پر پُرمغز باتیں کیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔ پاکستان میں قانون امیر و غریب کے لئے الگ ہے ۔ پاکستانی پاسپورٹ کی وقعت ہے نا پیسہ کی ، جب آپ پاکستانی کرنسی کو کسی بھی دوسری کرنسی میں تبدیل کرواتے ہیں تو بہت ہی دکھ ہوتا ہے ۔ حکومتی نعرے کہ ہم پاسپورٹ کو عزت دلوائیں گے ، کرنسی کو اوپر لے جائیں گے لیکن حکومت سوائے باتوں کے کوئی عملی اقدام نا کرسکی ۔
مری کا حادثہ حکومتی ناہلی کا ثبوت ہے انگلینڈ میں اتنی ٹھنڈ ہونے کے باوجود کوئی نہیں مرتا مری میں ذرا سی بارش اور برف باری کیا ہوگئی لوگوں کی موت واقع ہوگئی ۔ اللہ مرنے والوں کو مغفرت کرے ۔
یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کافی تنقید کا نشانہ بن رہی ہے اور لوگ سوال کررہے ہیں ۔ ایک صارف نے اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے اتنی رقم پاکستان نے دی کس نے ہے ؟ برطانیہ میں چیکنگ کے دوران اسے کیوں نہیں پکڑا گیا ؟
پاکستان کے معروف صحافی سید طلعت حسین نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دنیا کو قیادت ، فراست ، سفارت پر پُرمغز لیکچر دینے والوں کے لئے یہ ویڈیو ہی کافی ہے ۔ یہ اس نظام کی اصل وقعت ہے
تبصرے بند ہیں.