کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ
محکمہ مموسمیات کے ترجمان کے مطابق کل سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
30 مارچ سے یکم اپریل تک کراچی گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور شہر کا درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری ہونے کی توقع ہے ۔
شہر میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جبکہ شمال مغربی طرف سے خشک اور گرم ہوا چلے گی ۔
ماہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں کراچی کا موسم بہتر رہے گا اور 10 اپریل تک درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری رہے گا ۔
افغانستان میں ہائی پریشر کی وجہ سے کراچی میں ہوائوں نے اپنا رخ بدل لیا ہے جبکہ 11 اپریل کے بعد کراچی میں ایک بار پھر گرمی اپنا جلوہ دکھائے گی ۔