پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں نئی تاریخ رقم کردی ۔
پاکستان ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے سینچری کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کرکے دنیا کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا ۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 365 رنز کا ہدف مقرر کیا ۔ کپتان قاسم اکرم اور حسیب اللہ خان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 229 رنز بنائے ۔ قاسم اکرم نے 135 اور حسیب نے 136 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔
قاسم اکرم نے 63 گیندوں پر برق رفتار سینچری بناکر انڈر 19 ورلڈ کپ میں تیز ترین سینچری بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں ۔
366 رنز کے تعاب میں سری لنکن ٹیم زیادہ مزاحمت نا کرسکی اور صرف 127 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ۔
پاکستان کی جانب سے کپتان قسم اکرم نے تباہ کن باؤلنگ پرفارمنس دیتے ہوئے 37 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
پاکستان نے پلے آف میچوں میں سری لنکن ٹیم کو 238 کے مارجن سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔
تبصرے بند ہیں.