متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی پر حوثیوں کے ڈرون حملہ پر اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ہم اس دہشت گرد حملہ کے خلاف جوابی کاروائی کا حق استعمال کرتے ہوئے حوثیوں کو سزا ضرور دیں گے ۔
سعودی حکومت نے بھی ابوظہبی پر ھوثیوں کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے امارات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تعاون کی پیشکش کی تھی ۔
اماراتی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پولیس نے دھماکوں کے بعد بھڑکنے والی آگ کے نتیجہ میں ہلاکتوں کے علاوہ 6 افراد کے زخمی ہونے کا بھی انکشاف کیا تھا ۔
حوثیوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ امارات میں ہونے والے فوجی آپریشن کی تفصیلات جلد عوام کے سامنے پیش کریں گے ۔
سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ صنعا ہوائی اڈے سے بارود بھرے ڈرونز کو کافی تعداد میں لانچ کیا گیا تھا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ابو ظہبی میں ہونے والے ڈرون اٹیک میں ایک پاکستانی اور دو ہندوستانی ہلاک ہوئے تھے ۔
تبصرے بند ہیں.