The news is by your side.

گزشتہ شب کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی

محکمہ موسمیات نے گزشتہ شب کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردئے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی ۔ اس کے بعد دوسرا نمبر گلشن حدید کا رہا ۔ فہرست کے حساب سے قائد آباد ، ناظم آباد ، پی اے ایف بیس فیصل ، نارتھ کراچی ، سعدی ٹاؤن ، اولڈ ائیر پورٹ ، جناح ٹرمینل ، مسرور بیس ، گلشن معمار ، کیماڑی ، اور اورنگی ٹاؤن میں بادل خوب برسے ۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج کراچی شہر کا مطلع ابر آلود رہے گا اور کل رات بارش ہونے کا امکان ہے ۔

ماہر موسمیات نے اس بات کی پیشگوئی کی کہ بروز جمعرات شام تک وقفہ وقفہ سے تیز اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ رات میں بارش تیز ہوگی ۔ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 17 یا 18 جنوری کو بلوچستان کو متاثر کرے گا ۔

کراچی میں گزشتہ شب ہونے والی بارش نے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو متاثر کیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.