The news is by your side.

پی سی بی ایوارڈز 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2021 ایوارڈز کے لئے مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے ۔

پی سی بی نے جن کیٹیگریز کا اعلان کیا ہے ان میں میچ وننگ پرفارمنس آف دا ائیر ، ایمرجنگ کرکٹر آف دا ائیر ، ون ڈے کرکٹر آف دا ائیر ، ویمنز کرکٹر آف دا ائیر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دا ائیر کے ایوارڈ شامل ہیں ۔

میچ وننگ پرفارمنس آف دا ائیر کیٹیگری کے لئے بیٹر فواد عالم ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ، فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے نام شامل کئے گئے ہیں ۔

ایمرجنگ کرکٹر آف دا ائیر کیٹیگری کے لئے ارشد اقبال ، محمد اعظم ، محمد وسیم جونئیر اور شاہنواز دہانی کو نامزد کیا گیا ہے ۔

ویمینز کرکٹر آف دا ائیر کے لئے عالیہ ریاض ، انعم امین ، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار کے نام شامل کئے گئے ہیں ۔

کرکٹر آف دا ائیر کیٹیگری کے لئے بابر اعظم ، فخر زمان ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.