The news is by your side.

قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرسکتا ہوں : اسپیکر قومی اسمبلی

0

جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت موجودہ بحران سے نکل جائے گی ۔

قانون اسپیکر کو بااختیار کرتا ہے کہ اجلاس بلا کر غیر معنہ مدت کے لئے ملتوی کردوں اور اسپیکر کے اس اختیار کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا ۔ میں اپنی حکمت عملی نہیں بتاؤنگا وقت آنے پر سب کو پتہ چل جائے گا ۔

وزیر اعظم عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی کو 21 مارچ کے لئے اجلاس بلانے کی ہدایت جاری کرچکے ہیں ۔

قواعد کے مطابق 21 مارچ کو اگر تحریک پیش کردی جاتی ہے تو اس پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی ۔

وزیر اعظم نے منحھرف اراکین کے لئے اسپیکر کو ہدایات کی ہیں کہ اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کریں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.