The news is by your side.

شرما جی نمکین میں دو اداکار ایک کردار

0

بولی وڈ کی تاریخ میں ایسی فلم پہلی دفعہ ریلیز ہونے والی ہے جس میں ایک کردار کو دو بڑے اداکار نبھاتے نظر آئیں گے ۔

بولی وڈ کے سورگ باشی اداکار رشی کپور کی بیماری اور انتقال کے باعث آخری فلم جس پر کام رک گیا تھا بلاآخر اب شوٹ مکمل ہوجانے کے بعد اس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں رشی کا باقی کام اداکار پریش راول نے مکمل کروایا ۔

شرما جی نمکین کی شوٹنگ کے دوران رشی کپور اپریل 2020 میں کینسر کے سبب انجہانی ہوگئے تھے ۔

 فلم کے جاری ٹریلیر میں آغاز میں ہی دونوں اداکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ پہلی بار ایک کردار دو اداکار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے ۔

ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کہانی ایک ریٹائرڈ آدمی کے گرد گھومتی ہے جو مصروف زندگی کے بعد جب ریٹائر ہوتا ہے تو اسے سمجھ نہیں آتا کہ اب زندگی کو کس طرح مصروف کرے ۔

فلم کا ٹریلر ایمازون پر جاری کیا گیا اور اسے رواں ماہ 31 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا ۔

فلم میں رشی اور پریش کے علاوہ جوہی چاولہ بھی ناظرین کو محظوظ کرتی نظر آئیں گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.