The news is by your side.

ہندوستانی فوج کی جانب سے مقامی افراد کے لئے افطار پارٹی

0

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ہندوستانی فوج کے جوان کسی مسجد میں حالت نماز میں موجود ہیں ۔ تصویر میں نظر آنے والے فوجیوں نے مسجد میں استعمال کی جانے والی ٹوپیاں پہنی ہوئی ہیں وہیں ایک سکھ افسر پگڑی میں بھی نظر آرہے ہیں ۔

سال 1989 سے مسلح شورش کے خاتمہ کے لئے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں میں تعینات ہندوستانی فوجیوں کی روایت رہی ہے کہ وہ مسلمان شہریوں کو فوجی ہیڈ کواٹر یا مختلف کیمپوں میں افطار پارٹی میں مدعو کرتے ہیں ۔

اس تصویر پر سرحد کے دونوں جانب بات کی جارہی ہے اور ہندوستانیوں کی جانب سے اس عمل کی مذمت اور مسلمانوں کی جانب سے ایک نارمل جیسٹر کے بطور دیکھا جارہا ہے ۔

ہندوستانی شدید ردعمل کو دیکھتے ہوئے فوجی ترجمان نے بتایا کہ مختلف مذاہب کے درمیان رواداری کے لئے ہندوستانی فوج پیش پیش رہی ہے ۔ فوجی افسر کی حیثیت سے ہمارا کوئی مذہب نہیں ہمارا مذہب وہی ہوتا ہے جو ہمارے ماتحت فوجیوں کا ہوتا ہے ۔ ہندوستانی فوج مقامی مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا تہوار بھی مناتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.