The news is by your side.

سعودیہ عرب میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے والے تیرتے پلانٹ کا افتتاح

سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لئے سعودی حکومت نے اب تک کے سب سے بڑے تیرتے پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے ۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی مغربی ساحل پر واقع الشقیق بندرگاہ پر کھارے پانی کو قابل استعمال بنانے والے پلانٹ کا افتتاح کیا گیا ۔

جازان کے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر نے منصوبہ کا افتتاح کیا ۔ یہ پلانٹ یومیہ ڈیڑھ لاکھ مکعب میٹر تک پانی کو قابل استعمال بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

سعودی حکومت کی جانب سے یہ تیسرا پلانٹ ہے جسے سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے لئے لگایا گیا ہے ۔

وزارت ماحولیات و پانی و ذراعت کے وزیر کا کہنا تھا کہ مملکت کے تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے متعدد منصوبے زیر غور بھی ہیں اور کام بھی کررہے ہیں ۔ یہ منصوبہ ان میں سے ایک ہے جس کے لئے حکومت مالی امداد فراہم کررہی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.