The news is by your side.

پاکستان بدعنوانی میں 140 ویں نمبر پر

کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمہ کا بیانیہ اور منشور لیکر موجودہ حکومت نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور ان کی ہی حکومت میں ملک 124ویں نمبر سے 140 ویں نمبر پر آگیا۔

ٹرانسپینسی انٹرنیشنل نے 2021 کی بد عنوانی پر مشتمل رینکنگ جاری کی ہے ۔ دنیا کے تمام ممالک میں بد عنوانی کے معاملات کو دیکھتے ہوئے ممالک کی انڈیکسنگ کی گئی ہے ۔

ٹرانسپینسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی بدعنوانی پر مشتمل رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان 124 سے 140ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔

ٹرانسپینسی انٹرنیشنل کے مطابق 2020 میں پاکستان 124 ویں نمبر پر تھا جو اب 16 درجہ اوپر چلا گیا ہے ۔ یعنی پاکستان میں بدعنوانی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔

کرپشن انڈیکس میں گزشتہ سال پاکستان کا اسکور 31 تھا جبکہ سال 2021 میں یہ 28 پر آگیا ۔ پاکستان کے اسکور میں 3 پوائینٹس کی تنزلی ہوئی جس سے اس کی انڈیکس رینکنگ متاثر ہوئی ۔ یاد رہے کہ انڈیکس میں اسکور کی کمی کسی  بھی ملک میں بدعنوانی میں اضافہ کو ظاہر کرتی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.