وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر کراچی میں آج گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا افتتاح کرچکے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر اعظم گرین بس کا ٹکٹ خرید کر اس میں سوار ہوئے ۔
وزیر اعظم نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ یہ وفاق کی طرف سے سندھ کے لئے تحفہ ہے ۔ وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق کراچی گرین لائن منصوبہ پینتیس بلین سے زائد رقم میں بن کر تیار ہوا ۔ گرین لائن بسیں روزانہ ایک لاکھ پیتیس ہزار مسافروں کی نقل و حرکت کو ممکن بنائیں گی ۔
اس تاریخی افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ ، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، اسد عمر بھی نمایاں تھے ۔
وزیر اعظم اپنے اس دورہ میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
تبصرے بند ہیں.