برصغیر کی معروف مغنیہ لتا منگیشکر 8 جنوری کو نمونیا اور کرونا کے باعث ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کروائی گئیں تھی ۔
92 سالہ گلوکارہ کی صحت میں تاحال کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی اور 10 دس گزرجانے کے باوجود وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہی ہیں ۔
ہندوستان ٹائمز نے اس حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے ڈاکٹر اور انتظامیہ لتا جی کی صحت سے متعلق پھیلی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ ذائد العمر ہونے کیوجہ سے ان کی صحت میں بہتری کی رفتار سست ہے تاہم ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے ۔
جبکہ گلف نیوز نے اپنی رپورٹ میں ہندوستان تائمز کی رپورٹ کی تردید کی ہے اور لتا جی کی حالت کو تشویشناک بتایا ہے اور ان کی حالت میں کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آ رہی اور ڈاکٹرز ان سے رشتہ داروں کو بھی ملنے نہیں دے رہے ۔
تبصرے بند ہیں.